نئی دہلی،7فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس اور بی جے پی نے اپنے راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سیشن کے آخری تین دن ایوان میں موجود رہنے کے لئے وہپ جاری کیا۔ پارلیمنٹ کا موجودہ بجٹ سیشن 9 فروری تک چلے گا۔ غور طلب ہے کہ راجیہ سبھا میں حکمراں پارٹی بی جے پی کو اکثریت نہیں ہے۔ایوان میں کچھ اہم بلوں کو حکومت منظور کرانا چاہتی ہے۔ وہیں اپوزیشن پارٹی کانگریس، ترنمول کانگریس اور لیفٹ پارٹیاں حکومت کی منشا کو ناکام کرنے کی حکمت عملی بنا رہی ہیں۔